فرانس، سیاہ فام میوزک پروڈیوسر پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران کو معطل کردیا گیا

جمعہ 27 نومبر 2020 16:30

فرانس، سیاہ فام میوزک پروڈیوسر پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران کو معطل ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) فرانسیسی حکام نے سیاہ فام میوزک پروڈیوسر پر تشدد کرنے پر تین پولیس افسران کو معطل کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس افسران کی سیاہ فام میوزک پروڈیوسر پر تشدد کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر فرانس میں احتجاج کیا جارہا تھا۔فرانسیسی حکام نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ شخص پر تشدد میں ملوث تین افسران کو فوری طور پر معطل کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت ایک قانون لانے کی کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت پولیس افسران کے چہرے کو ٹی وی پر نہیں دکھایا جاسکے گا۔دوسری جانب اس واقعے پر فرانسیسی سیاہ فام فٹبالر کلیان نے شدید مذمت کی اور اسے ناقابل قبول قرار دیا۔واقعے سے متعلق سامنے آنیوالی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران سیاہ فام شخص پر اس کے سٹوڈیو میں گھس کر تشدد کررہے ہیں جبکہ متاثرہ شخص کو ماسک نہ پہننے پر روکا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :