بھارت میں’دہلی چلو‘ احتجاج جاری

کسانوں کوروکنے کیلئے ہریانہ،پنجاب اور دہلی کے سرحدی علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات

جمعہ 27 نومبر 2020 16:30

بھارت میں’دہلی چلو‘ احتجاج جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) بھارت میں’دہلی چلو‘ احتجاج جاری ہے، جس میں مختلف ریاستوں سے کسانوں کے قافلے دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کوروکنے کیلئے ہریانہ،پنجاب اور دہلی کے سرحدی علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے پولیس کی آنسوگیس شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا جارہا ہے، دہلی پولیس نے حکومت سے 9 اسٹیڈیم کو عارضی جیلوں میں تبدیل کرنے کی اجازت مانگ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کسان کاشتکاری اور مزدوری سے متعلق نئے قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔