سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں آرچری کے مقابلے کل ہو نگے

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں آرچری کے مقابلے کل اتوار کو ہو نگے، پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث چار کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں تھروبال، آرچری، فٹ سال اور روپ سکیپنگ شامل ہیں، یہ تمام مقابلے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں ہو رہے ہیں، جن میں فٹ سال، روپ سکیپنگ اور تھروبال کے مقابلے جاری ہیں ایک روزہ آرچری کے مقابلے 29 نومبر کو منعقد ہورہے ہیں، ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں کرونا وائرس کی دوبارہ شروع ہونے والی لہر سے گیمز میں کھیلوں کے مقابلوں کی تعداد کم رکھی گئی ہے اور آئندہ برس پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک گیمز جون، جولائی اسلام آباد میں ہونگے جس کی میزبانی کے فرائض اسلام آباد سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن انجام دے گی جس میں پندرہ کھیلوں کے مقابلے رکھے جائیں گے اور ان کھیلوں کے مقابلوں میں ملک بھر سکولوں کے طلبا ء و طالبات حصہ لیں گے۔