پریمئر سپر لیگ ،ڈیسکون، نیٹسول، آئی جی ایس اور ڈی پی ایس کی سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی
کواٹرفائنل نیٹسول نے ایف بی آر کو 28 رنز ،ڈیسکون نے بھی ہنڈا کی ٹیم کو 28 رنزسے پچھاڑدیا آئی جی ایس نے زلٹیک کو5 اورڈی پی ایس نے بھی یونی فوم کو 5وکٹوں سے شکست دے کر مرحلہ عبورکیا
اتوار 29 نومبر 2020 14:35
(جاری ہے)
محمد فیصل کو بہترین کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
دوسرے میچ میں ڈیسکون نے ہنڈا کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دے کرسیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ ڈیسکون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ رانا طاہر 46 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جبکہ علی رضا نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ہنڈا کی ٹیم 153 رنز بناسکی۔ محمد عقیل نے 27 رنز بنائے جبکہ رانا طاہر نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ رانا طاہر کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئی جی ایس نے زلٹیک کو 5 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ زلٹیک کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ عبداللہ ہاشم نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عثمان اظہر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آئی جی ایس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ علی بٹ نے 28 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ رضا عثمان نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ علی بٹ بہترین بلے بازی دکھا کر نے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دوسرے میچ میں ڈی پی ایس نے یونی فوم کو 5وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ یونی فوم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ امتیاز حسین نے 31 رنز بنائے جبکہ محمد صدیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ محمد جواد نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عباس علی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمد جواد کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پریمئر سپر لیگ میں سیمی فائنل میچز نیٹسول اور آئی جی ایس جبکہ دوسرا سیمی فائنل ڈیسکون اور ڈی پی ایس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.