صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر ون پشاور کینٹ کا دورہ
تمام سکول انتظامیہ اور طلباء ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔ ماسک پہننا لازمی ہے اور جاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی،شہرام ترکئی
پیر 30 نومبر 2020 23:06
(جاری ہے)
شہرام خان ترکئی نے دورے کے موقع پر مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور طلباء کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ترغیب دی۔
انہوں نے طلباء کو ہوم ورک اور اسائنمنٹس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی کہ ان کے نمبرز سالانہ امتحان میں شمار کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شہرام خان ترکئی نے کہا کہ کرونا کی دوسری لہر خطرناک ہے ہم نے سکولوں کو مرحلہ وار اجازت دی ہے جبکہ حکومت نے اپنے جلسے بھی کینسل کر دیے ہیں۔ اور اس نازک حالات میں بھی پی ڈی ایم کی جما عتیں بضد ہیں اور عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہیں جبکہ اپنی ذاتی تقریبات میں شرکت کے لیے انہوں نے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے صوبے کے تمام سکولوں میں سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اور پلان کے مطابق آئندہ دو سالوں میں ہر طالب علم کو فرنیچر دستیاب ہوگا۔ ضم اضلاع بشمول پورے خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی دستیابی کے لئے تقریبا پچیس ہزار آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمارے طلباء ہمارا فوکس ہے ان کی صحت اور تعلیم کو مدنظر رکھ کر فیصلے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم آن لائن کلاسز کیلئے بھی اقدامات کر رہا ہے اور طلباء کو وٹس ایپ گروپس سوشل میڈیا محکمہ تعلیم ویب سائیٹ اور دوسرے ذرائع سے بھی تعلیم دی جا رہی ہے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ میں خود تمام سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہوں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمدیقینی بنائیں اور طلباء کو سہولیات فراہم کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.