مکمل لاک ڈاؤن کے نعرے مارنے والے کورونا ایس او پیز کو بلڈوز کر رہے ہیں، وزیراعظم

غریب ممالک سے پیسوں کی غیرقانونی منتقلی پسماندگی اور غربت کی بنیادی وجہ ہے، عمران خان معاشی بہتری اور کورونا سے بچاو کیلئے حکومتی کوششوں کو ریورس نہیں ہونے دیں گے، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے گفتگو

پیر 30 نومبر 2020 23:30

مکمل لاک ڈاؤن کے نعرے مارنے والے کورونا ایس او پیز کو بلڈوز کر رہے ہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان ن کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے نعرے مارنے والے کورونا ایس او پیز کو بلڈوز کر رہے ہیں۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی، معاشی اور پارلیمانی امور سمیت قانونی و آئینی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ معیشت سے متعلق تازہ اعدادوشمار حوصلہ افزاء ہیں، کورونا سے زندگیاں بچانا پہلی اور معیشت کو اوپر اٹھانا دوسری ترجیح ہے، مکمل لاک ڈاؤن کے نعرے مارنے والے کورونا ایس او پیز کو بلڈوز کر رہے ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں 2016 کی نسبت غیر معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، حکومت کی معاشی پالیسیاں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں، سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے، معاشی بہتری اور کورونا سے بچاو کیلئے حکومتی کوششوں کو ریورس نہیں ہونے دیں گے۔