پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پپلا) کے 11 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے نتائج بیس دن گزرنے کے بعد بھی منظر عام پر نہیں آسکے

پیر 30 نومبر 2020 22:52

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پپلا) کے 11 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے نتائج بیس دن گزرنے کے بعد بھی منظر عام پر نہیں آسکے۔ الیکشن کمشنر رانا محمد اسلم کمیونٹی کے بار بار مطالبے کے باوجود انتخابات کے نتائج جاری نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

رانا اسلم نے الیکشن کمشنر بننے کے بعد پپلا انتخابات میں حصہ لینے والے ایک گروہ (اتحادِ اساتذہ) کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی کے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے کر خود کو پہلے ہی متنازع بنا لیا تھا۔

بعد ازاں، پپلا انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخ کے اعلان میں بھی وہ مسلسل لیت و لعل سے کام لیتے رہے۔ الیکشن کمشنر بننے کے ایک سال بعد کمیونٹی کے دباؤ پر انھوں نے انتخابات کروا تو دئیے لیکن اب انتخابات کے بیس دن بعد بھی وہ نتائج کا اعلان نہیں کررہے۔