لاہور،احتساب عدالت: پنجاب یونیورسٹی کیس کی سماعت 20 دسمبر تک کیلئے ملتوی

منگل 1 دسمبر 2020 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 20 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت 10 اساتذہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔