وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان نو دسمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کرینگے ،ائیر لائین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کا ملک میں کوویڈ کی صورتحال پر اظہار تشویش،کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

منگل 1 دسمبر 2020 22:22

وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی،وزیر اعظم عمران خان نو دسمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کرینگے ،ائیر لائین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور مجموعی صورت حال پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 14 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا، متعدد نکات کی منظوری دی ،وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کریں گے،وزیراعظم خود ائیر لائین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔کابینہ کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے ملک میں کوویڈ کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ،کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایس او پیز کے معاملے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، ماسک کی پابندی ہر صورت کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :