چین نے کم جونگ ان اور ان کے اہلخانہ کو کورونا سے بچاﺅ کی تجرباتی ویکسین فراہم کی.امریکی تھنک ٹینک

یہ معلوم نہیں کہ نہیں ہوسکا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کوکس کمپنی کی دوا فراہم کی گئی اور کیا وہ موثر بھی ثابت ہوئی کہ نہیں. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 2 دسمبر 2020 11:18

چین نے کم جونگ ان اور ان کے اہلخانہ کو کورونا سے بچاﺅ کی تجرباتی ویکسین ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 دسمبر ۔2020ء) امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور ان کے اہلخانہ کو کورونا سے بچاﺅ کی تجرباتی ویکسین فراہم کی. غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے جاپانی انٹیلی جنس ذرائع کی فراہم کردہ تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے کورونا ویکسین کی فراہمی کا دعویٰ کیا تاہم یہ معلوم نہیں کہ کس کمپنی کی دوا فراہم کی گئی اور کیا وہ موثر بھی ثابت ہوئی کہ نہیں.

خیال رہے کہ چین کی 3 دواساز کمپنیاں کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں جس کے باعث ماہرین کا قیاس ہے کہا ہے کہ کم جونگ ان تجرباتی طور پر یہ ویکسین استعمال کریں گے.

(جاری ہے)

دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں کے درمیان چینی حکومت کی جانب سے شمالی کوریا کی اعلیٰ قیادت کو ویکسین فراہم کی گئی شمالی کوریا میں تاحال کسی کورونا کیس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم جنوبی کوریا انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ وہاں کورونا کیسز کے پھیلنے سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ شمالی کوریا کے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں جس کی وجہ سے آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے.

چین کی سرکاری دوا ساز کمپنی کے مطابق ویکسین کے تجربات جاری ہیں تاہم تاحال کوئی نیتجہ سامنے نہیں آیا ہے ویکسین کی تیاری میں مصروف کمپنیوں میں سائنو بایوٹیک لمیٹڈ، کینسونو بائیو اور چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ شامل ہیں واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کورونا کا کوئی کیس سامنے نہ آنے کے باوجود ملک میں انتہائی سخت اقدامات اٹھا رکھے ہیں.