ملتان، کسی اور کی تصویر پر سفر کرنیوالا افغان باشندہ گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2020 14:11

ملتان، کسی اور کی تصویر پر سفر کرنیوالا افغان باشندہ گرفتار
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) ملتان ایئر پورٹ سے افغان باشندے کو حراست میں لے لیا ہے، جو دوسری تصویر والے پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق حراست میں لیئے گئے افغان باشندے کا نام نور الحق معلوم ہوا ہے جو سعودی عرب سے ملتان پہنچا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق افغان باشندے نور الحق کے پاسپورٹ پر تصویر کسی اور شخص کی تھی، جس کی وجہ سے اسے حراست میں لیا گیا ہے