قونصل جنرل جاپان کا کراچی سرکلر ٹرین پر سفر
انفرا اسٹرکچر مکمل کیئے بغیر ہی ٹرین چلائی گئی ہے اس لئے منصوبے میں ابھی کچھ خامیاں ہیں، وقت کے ساتھ سروس میں بہتری آ جائے گی،قونصل جنرل
بدھ 2 دسمبر 2020 16:12
(جاری ہے)
مسٹر ایسومورا گزشتہ شام کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے اور ٹکٹ کائونٹر سے از خود شام 5 بجے روانگی کیلئے تیار لوکل ٹرین کا ٹکٹ خریدا۔
قونصل جنرل نے ریلوے ٹکٹ کلکٹر سے ٹرین کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور پلیٹ فارم پر روانگی کیلئے تیار کراچی سرکلر ٹرین کا معائنہ کیا۔انہوں نے ٹرین کی تصاویر بنائیں، ٹرین کے انجن کی تصویر بناتے ہوئے انہیں ٹرین کی روانگی کا وقت ہونے کا احساس ہوا تو وہ بھاگ کر ٹرین میں سوار ہوگئے۔ٹرین 2 منٹ تاخیر سے شام 5 بجکر 2 منٹ پر سٹی اسٹیشن سے پیپری ریلوے اسٹیشن کیلئے روانہ ہوئی تو وہ مطمئن ہو گئے۔قونصل جنرل جاپان نے ٹرین میں گھوم پھر کر بوگیوں کی کوالٹی چیک کی اور واش روم بھی استعمال کیا۔قونصل جنرل جاپان کینٹ اسٹیشن پر ٹرین سے اتر گئے اور اسٹیشن سے باہر نکلتے وقت کے سی آر پر سفر کا ٹکٹ یادگار کے طور پر اپنے ساتھ رکھ لیا۔جاپانی قونصل جنرل مسٹر توشی کازو ایسومورو نے کے سی آر چلانے کی پاکستان ریلوے کی کوشش کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے بند کراچی سرکلر ٹرین چل پڑی ہے، یہ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی ہے۔قونصل جنرل جاپان نے بتایا کہ چونکہ انفرا اسٹرکچر مکمل کئے بغیر ہی ٹرین چلائی گئی ہے اس لئے منصوبے میں ابھی کچھ خامیاں ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ سروس میں بہتری آ جائے گی۔قونصل جنرل توشی کازو ایسومورو نے کراچی سرکلر ریلوے کے زیرِ تکمیل ٹریک کا بھی دورہ کیا۔قونصل جنرل نے ناظم آباد میں کے سی آر کے اورنگی اسٹیشن پر جاری تعمیراتی کام دیکھا اور سائٹ، لیاری اور وزیر مینشن ریلوے اسٹیشنوں کے کام کا بھی جائزہ لیا۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں ، صدرآصف علی زرداری
-
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
-
جرمن موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے مہاجرت سے زیادہ خوف زدہ ہیں
-
فیجی: انصاف کی راہ میں رخنہ ڈالنے پر سابق وزیر اعظم کو جیل کی سزا
-
9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،بلاول بھٹو زرداری
-
تیونس کی خاتون امن کار یو این ایوارڈ کی حق دار قرار
-
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپس سے نکا ل دیاگیا
-
’گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا‘
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.