ْجام کمال خان کا سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ساس کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

بدھ 2 دسمبر 2020 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ساس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انھوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطائ فرمائے۔