سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2020 17:39

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) مجاہد سکواڈ الیکٹرونک پولیس پوسٹ/ ماہ نومبر کارروائی سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری۔

(جاری ہے)

لاہورکے داخلی و خارجی راستوں پر الیکٹرونک پولیس پوسٹیں قائم، ٹیکنالوجی کی مدد سے سخت چیکنگ کا عمل جاری مجاہد سکواڈ ماہ نومبرکے دوران62 نامزد اشتہاری ملزمان گرفتار، لاہور پولیس کو مطلوب 25ملزمان،دیگر اضلاع کو مطلوب 37ملزمان کو گرفتار کیا گیا، قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب5اشتہاری ملزمان بھی گرفتار۔

چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب32ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ماہ نومبر میں 46 عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا لاہور پولیس کو مطلوب36 عدالتی مفرور، دیگر اضلاع کو مطلوب 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ماہ نومبرمیں 43 ٹارگٹڈ آفینڈرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔راشد ہدایت لاہور پولیس کو مطلوب20،دیگر اضلاع کو مطلوب 23 ٹارگٹڈ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔