نئی چینی مارکیٹ میں آ گئی، قیمتوں میں نمایاں کمی

نئی چینی مارکیٹ میں آتے ہی چینی کی قیمتوں میں 20 سے 23 روپے فی کلو تک کمی آ گئی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 4 دسمبر 2020 18:53

نئی چینی مارکیٹ میں آ گئی، قیمتوں میں نمایاں کمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) مقامی سطح پر گنے کی کرشنگ کے بعد نئی چینی مارکیٹ میں آ چکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نئی چینی مارکیٹ میں آتے ہی چینی کی قیمتوں میں 20 سے 23 روپے فی کلو تک کمی آ گئی ہے۔ مارکیٹ میٰں آج چینی اوسطاََ 85 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی ۔ چینی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی سے ریلیف ملا ہے۔

چینی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا تھا، چینی کی قیمتوں میں کمی اچھا اقدام ہے ۔ اس کے ساتھ ہی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باقی کھانے پینے کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پنجاب میں چینی کی فی کلو قیمت 11O روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی، جس کے بعد ملک میں چینی بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، لیکن حکومتی اقدامات کے باعث بروقت گنے کی کرشنگ اور مقامی چینی اوپن مارکیٹ میں آتے ہی چینی کی قیمت میں سے کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومتی اقدامات سے چینی 20 دن میں 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی چینی کی کنٹرول نرخوں پر تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنے کے کاشت کاروں کو مناسب اور جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :