اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر20پیسے کم ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:21

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر20پیسے کم ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر20پیسے کم ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے اورقیمت فروخت160.25روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سی160.30روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید192روپے اور قیمت فروخت194روپے برقرار رہی جب کہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید213روپے سے گھٹ کر212.50روپے اور قیمت فروخت215روپے سے گھٹ کر214.50روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :