سابق ممبرقومی اسمبلی وسیاسی رہنما کنورقطب الدین خان کا المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کا دورہ

پیر 21 دسمبر 2020 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2020ء) سابق ممبرقومی اسمبلی وسیاسی رہنما کنورقطب الدین خان نے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کے دورہ کے موقع پر ڈائیلاسس،ایکسرے یونٹ،بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ،لیبارٹری ودیگرشعبہ جات کامعائنہ کیا بعدازاں انہوںنے المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب سے ملاقات کی اور حاجی ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیا اورمغفرت کی دعاکی۔

اس موقع پر المصطفیٰ کے صدرڈاکٹر عبدالرحیم،معین خان، عبدالغفارسعیدی،عبدالقدیر شریف،محمدنفیس قادری ودیگر بھی موجودتھے۔کنورقطب الدین خان گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی اورمشکل ترین حالات میں معاشرے کی ترقی،صحت مند ماحول،بچوں کے روشن مستقبل ،بے سہاراافرادکے لیے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی نمایا ںسماجی خدمات قابل تحسین ہے ،میں نے المصطفیٰ کے شعبوں کا معائنہ کیا یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہاں کا نظام اورمعیارکسی بھی بڑے پرائیویٹ ہسپتال سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

میری تمام صلاحیتیں سارے تعلقات اًب المصطفیٰ کیلئے وقف ہیں حاجی صاحب جس طرح میری رہنمائی کریں گے میں شب وروزان کیلئے حاضر ہوں۔میرازیادہ تر وقت اسلام آبادمیں گزرتا ہے ،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے حوالے سے کوئی کام ہوگاتو میں حاضر ہوں ،مخیر حضرات کو المصطفیٰ جیسے اداروں کے ساتھ دل کھول کر مدد کرنی چاہیے ،میں دعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ حاجی حنیف طیب کو صحت تندرستی عطافرمائے،ادارے کو ترقی عطافرمائے ، اسی استقامت کے ساتھ اپنے رفقاء کے ہمراہ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے توفیق عطافرمائے ۔ حاجی محمدحنیف طیب نے مہمان کی آمد کا خیرمقدم کیا اورانہیں المصطفیٰ کے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بھی آگاہی دی ۔