لیویز فورس سوراب کی بڑی کاروائی، چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

جمعہ 25 دسمبر 2020 20:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2020ء) لیویز فورس سوراب کی بڑی کاروائی چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ خان موسی خیل کی احکامات کی دوشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گدر جلال الدین خان کاکڑ کے سربرای میں لیویز فورس سوراب نے جیوا اور حوکان ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور دوڈ ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرکے جنکے قبضہ سے دو عدد موٹر ساہیکل برآمد کر کے ملزمان کو بند بعوالات لیویز تہانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :