مکوآنہ،کرونا وائرس کے حملے جاری،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2مشتبہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے

ہفتہ 2 جنوری 2021 13:48

مکوآنہ،کرونا وائرس کے حملے جاری،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2مشتبہ ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) کرونا وائرس کے حملے جاری،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2مشتبہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 18مزید افراد میں کرونا کی تصدیق ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 70سالہ رفعت بی بی اور 60سالہ منیر احمد ٹیسٹ رپورٹ آنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہارگئے، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں' ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری کرونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :