لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ایک ڈاکٹر اور 2 نرسیں کورونا کا شکار

ہفتہ 2 جنوری 2021 16:59

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ایک ڈاکٹر اور 2 نرسیں کورونا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ایک ڈاکٹر اور 2 نرسیں کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیو تھیوریسک یونٹ میں ذمہ داریاں نبھانے والے 3 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، کورونا کا شکار ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر جب کہ 2 نرسیں ہیں، ہسپتال انتظامیہ نے کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد تمام وارڈ کے عملے کے کورونا ٹیسٹ کروانا شروع کردئے ، وارڈ میں داخل مریضوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کیمطابق کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ایک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منور، ہیڈ نرس نصرت اور میل نرس منور کی طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ہسپتال ترجمان کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے 2 ڈاکٹروں کا پی سی آر نیگیٹو آگیا ہے باقی تمام عملے کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، کارڈیو تھیوریسک یونٹ کو بند نہیں کیا جائے گا، یہ یونٹ ایمرجنسی کے مریضوں کیلئے کھلا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :