عالمی وبا کی وجہ سے بند مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی گئی

ہفتہ 2 جنوری 2021 22:53

عالمی وبا کی وجہ سے بند مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2021ء) عالمی وباکی وجہ سے بند کی گئی مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ ۰عرب میڈیا کے مطابق اب نماز فجر، مغرب اور عشائ مسجد نبوی کے صحن کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔

(جاری ہے)

ادارہ امور مسجد نبوی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں اور مسجد میں سماجی فاصلے کو مدنظر رکھاجائیگا۔