بادشاہی مسجد میں بیہودہ لباس پہنے خواتین کے داخلے پر پابندی کیلئے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 2 جنوری 2021 23:11

بادشاہی مسجد میں بیہودہ لباس پہنے خواتین کے داخلے پر پابندی کیلئے  ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2021ء) بادشاہی مسجد میں بیہودہ لباس پہنے خواتین کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ بادشاہی مسجد میں خواتین کا بیہودہ لباس میں داخلہ انتہائی ناقابل برداشت ہے۔بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ کے وقت خواتین غیر شرعی لباس میں نماز ادا کرنے کرنے آتی ہیں،جو مسجد کے تقدس اور حرمت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ بادشاہی مسجد میں غیر شرعی لباس پہنے والی خواتین کے داخلے پر فوری پابندی لگائی جائے ۔