ق* قبائلی و سماجی رہنمائوں کی بلوچستان لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے مخالفت

اتوار 3 جنوری 2021 19:45

kلورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2021ء) ممتاز قبائلی و سماجی رہنماء ملک عبدالشکور خان کاکڑ ،چیف آف ملک نقیب سرگڑھ مسلم باغ ملک ذالان ترین، فاروق خان ،ملک ریاض کاکڑ جہانزیب خان کاکڑ، سہیل خان کاکڑ، حاجی تاجو کاکڑ، طاہر خان ،اورنگزیب خان کاکڑ، محب خان کاکڑ، حاجی واسع سرگڑھ مسلم باغ نے اپنے ایک بیان میںبلوچستان لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لیویز ایریا میں کیسوں کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے بلوچستان لیویز فورس قبائل کی پسندیدہ فورس ہے اور لیویز فورس میں ہر قبائل کے لوگ موجود ہیں اور وہ اپنی قابلیت اور قبائلیت سے کیس حل کرتے ہیں پولیس فورس بھی ہماری اپنی فورس ہے لیکن لیویز فورس بلوچستان کے قبائل کے لئے اچھی فورس ہے اس کو ختم کرنے کے بجائے جدید خطوط پر استوار کرکے جدید اسلحہ اور ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے لیویز فورس بلوچستان کی ٹاپ فورس ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کو ختم نہ کیا جائے