بھارت: ممبئی میں3 منزلہ عمارت گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے

پٹیل کمپاﺅنڈ کے علاقے میں عمارت کے ملبے سے 35 افراد کو بچایا لیا گیا .نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 3 جنوری 2021 21:46

بھارت: ممبئی میں3 منزلہ عمارت گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جنوری ۔2021ء) ممبئی متصل علاقے بھونی میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی حکام نے بتایا کہ متعدد کے پھنس جانے کا خدشات ہیں. ابتدائی معلومات کے مطابق پٹیل کمپاﺅنڈ کے علاقے میں عمارت کے ملبے سے 35 افراد کو بچایا لیا گیا نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے عہدیداروں کے مطابق بچائے جانے والے 11 افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے.

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا کہ صبح 3:40 بجے کے قریب عمارت گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے کم از کم 20 افراد کو بچایا وزیر اعظم نریندر مودی نے عمارت کے گرنے پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے. مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ بھونی میں صبح 3:40 بجے کے قریب پیش آیا متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ '10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہم نے 11 افراد کو زندہ بچایا ہے مقامی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس سمیت دیگر ہنگامی اداروں کے مجموعی طور پر 70 سے زائد کارکن حادثے کی جگہ پر موجود ہیں.

این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ستیہ نارائن پردھان نے ٹوئٹ کیا کہ خصوصی آلات سے لیس ٹیمیں 20-25 پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ عمارت میں 20 خاندان آباد تھے اور عمارت 40 سال پرانی تھی.