سندھ ہائی کورٹ کا نیب کو منظور عباسی اور رحمت اللہ شیخ کے خلاف 2ہفتوں میں ریفرنس دائرکرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

منگل 5 جنوری 2021 17:19

سندھ ہائی کورٹ کا نیب کو منظور عباسی اور رحمت اللہ شیخ کے خلاف 2ہفتوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) سندھ ہائیکورٹ میں ڈی ایم سی ملیر کے فنڈز میں خورد برد کے معاملے میں ملیر کے دو سابق ضلعی میونسپل کمشنرز منظور عباسی رحمت اللہ شیخ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت عدالت نے نیب کو دو ہفتوں کے اندر ریفرنس دائر کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ڈی ایم سی ملیر کے فنڈز میں خرد برد کا معاملے میں ملیر کے دو سابق ضلعی میونسپل کمشنرز منظور عباسی رحمت اللہ شیخ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان کے خلاف انکوئری مکمل کر کے ریفرنس کیلئے ہیڈکوارٹر بھیج دی ہے دو ہفتوں کے اندر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوجائے گا جس پر عدالت نے نیب کو دو ہفتوں کے اندر ریفرنس دائر کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم نیب کے مطابق مختلف دور میں سابق کمشنرز نے فنڈز میں خرد برد کی ملزمان نے کرپشن کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔