جامعہ کراچی، بی ایس سی (پاس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان

بدھ 6 جنوری 2021 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق امتحانات میں 1461 طلبہ شریک ہوئے،314 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 1147 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب21.49 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :