جامعہ این ای ڈی کے تحت سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب کل ہو گی

بدھ 6 جنوری 2021 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) جامعہ این ای ڈی کے تحت ستائیسواںسالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد2018-19کا انعقاد کل کیا جائے گا،جس کی صدارت چانسلر/گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیرِ اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ اعزازی مہمان جب کہ صدر/ سی ای او کمپیوٹر اینڈاسٹرکچر اِن کارپوریٹڈ یوایس اشرف حبیب اللہ مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ ترجمان کے مطابق اس جلسہ تقسیم اسناد2018-19میں 4طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سند جب کہ27طالبِ علموں میںگولڈ میڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔

جامعہ سے اس برس پاس آؤٹ گریجویٹ طالب علموں کی تعداد1974جب کہ ماسٹرز کی تعداد 830ہے۔یادرہے کہ یہ جامعہ کا23واںمسلسل کانووکیشن ہوگا جس میں شریک طلبا کی تعداد 1885ہونے سے صوبے بھرمیں سب سے بڑاکاجلسہ تقسیم اسناد منعقد کرنے کا اعزاز بھی حسبِ روایت جامعہ این ای ڈی کے حصے میںآئے گا

متعلقہ عنوان :