سینٹ الیکشن پر صدارتی ریفرنس ،سینئر ایڈوکیٹ لطیف یوسفزئی بطور کونسل قومی اسمبلی نامزد کر دیئے گئے

سپریم کورٹ میں سینٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرینس میں سینئر ایڈوکیٹ لطیف یوسفزئی قومی اسمبلی کی نمائندگی کریں گے

پیر 11 جنوری 2021 14:56

سینٹ الیکشن پر صدارتی ریفرنس ،سینئر ایڈوکیٹ لطیف یوسفزئی بطور کونسل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) سینٹ الیکشن پر صدارتی ریفرنس معاملے پر سینئر ایڈوکیٹ لطیف یوسفزئی بطور کونسل قومی اسمبلی نامزد کر دیئے گئے ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے لطیف یوسفزئی کی بطور کونسل منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں سینٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرینس میں سینئر ایڈوکیٹ لطیف یوسفزئی قومی اسمبلی کی نمائندگی کریں گے۔