حاجی حنیف طیب کی دعوت پر ذوالفقارعلی بیھن کا المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کا دورہ

منگل 12 جنوری 2021 20:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ممبرقومی اسمبلی ذوالفقارعلی بیھن کو یہ توفیق دی کہ انہوںنے علاقہ کے عوام کی سہولت کیلئے طبی، تعلیمی اورسماجی خدمات کیلئے زمین المصطفیٰ کوعطیہ کی اوراپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی دعوت پرذوالفقارعلی بیھن نے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کے دورہ کیاالمصطفیٰ طبی خدمات کو دیکھ کر مطمئن ہوئے اورساراکام اپنی آنکھوں دیکھا تووہ زیادہ خوش ہوئے اورانہوںنے انسانیت کی خدمت کیلئے زمین عطیہ کی ہے ان شاء اللہ تعالیٰ المصطفیٰ حسب توفیق وہاں مختلف سروسزمہیاکرے گی ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلہ پر ایمرجنسی سینٹراوراوپی ڈی کا قیام عمل میں لایاجائے گا ،اس مقصد کیلئے موروکے احباب ہی ذوالفقارعلی بیھن کے قیادت میں ایمبولینس المصطفیٰ کو فراہم کریں گے۔

اس بعد دیگر سروسزکا آغازکیا جائے۔حاجی حنیف طیب نے کہاکہ المصطفیٰ کی یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت وپرورش کیلئے خدمات کا جائزہ لینے کیلئے عنقریب ذوالفقارعلی بیھن کراچی میں قائم میراگھر المصطفیٰ (یتیم خانہ )کا دورہ کریں گے۔تقریب میں عبدالعزیز بیھن،ادریس عبدالغفار،معین خان،ملک عبدالغفارسعیدی،پیر سید لیاقت شاہ ،محمداسلم نوری،محمدسعید یوسفی،محمدنفیس قادری ودیگر بھی شریک تھے۔