دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 13 جنوری 2021 14:42

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 19300کیوسک اور اخرج 19300کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد8300 کیوسک اور اخراج 8300کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد11900 کیوسک اور اخراج100کیوسک جبکہ چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد12400کیوسک اور اخراج 12400کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد29700کیوسک اور اخراج 29400کیوسک،چشمہ آمد34300کیوسک اوراخراج 28300کیوسک، تونسہ آمد15400 کیوسک اور اخراج15400 کیوسک، پنجند آمد37600 کیوسک، اور اخراج 31600 کیوسک،گدو آمد 23500کیوسک اور اخراج 7000 کیوسک، سکھر آمد6000کیوسک اور اخراج 6000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4300 کیوسک اور اخراج 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1470.73 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.974 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1168.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.606 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔