ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پولیو مہم جاری

بدھ 13 جنوری 2021 14:47

ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پولیو مہم جاری
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پولیو مہم جاری ہے ،پولیو مہم کے دوسرے روز تک 5 لاکھ میں سے تین لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ، موبائل ٹیموں نے گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے ،ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے خود پولیو مہم کی نگرانی کر رہے ہیں ،تین مقامات پر والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم عطائ کی میڈیا سے بات چیت ۔

متعلقہ عنوان :