شہری عبادت گاہوں، فیکٹریوں، دکانوں اور عوامی جگہوں پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں،وزارت قومی صحت

جمعرات 14 جنوری 2021 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2021ء) وزارت قومی صحت نے شہریوں سےعبادت گاہوں، فیکٹریوں، دکانوں اور عوامی جگہوں پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی  بنانے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا  وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے باوجود معیشت کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔شہریوں سے التماس ہے کہ حکومت کا ساتھ دیں اور عبادت گاہوں، فیکٹریوں، دکانوں اور عوامی جگہوں پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔