750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

جمعرات 14 جنوری 2021 12:48

750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء)750روپے مالیت کے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کل( جمعہ) کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں9300روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔