روس کی مکمل آبادی کو ویکسین لگائی جائے - روسی صدر

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2021 16:00

روس کی مکمل آبادی کو ویکسین لگائی جائے - روسی صدر
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،اشتیاق ہمدانی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روسی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے ہفتے سے تمام روسیوں کے لئے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس ویکسنیشن مہم کو تیز کریں. پوتن نے کابینہ کے اجلاس کو بتایا ہم نے روس میں پہلےسے ہی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم میخائل مشسٹین نے مجھے اطلاع دی کہ اس صنعت نے نہ صرف وعدہ کیے گئے اہداف اور حجم کو برقرار رکھا ہے بلکہ ویکسین تیار کرنے کے منصوبہ بند اہداف سے بھی تجاوز کیا ہے۔

روسی صدر نے کہا تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی مہم تیز کرنے کی ضرورت ہے. صدر پوتن نے کہا میں نے روسی حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگلے ہفتے سے روس کی پوری آبادی کے لئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن شروع کریں۔ روسی صدر نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہماری ویکسین کو غیرمعمولی آمدورفت کی ضرورت نہیں ہے جیسے دیگر ممالک کی ویکسین کو منفی 50 یا منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ تک رکھنا اور اس ہی درجہ حرارت میں اس کی ترسیل کو یقینی بنانا لازمی ہے۔