سکول کھولنےکا حتمی فیصلہ کورونا صورتحال کودیکھ کرکیا جائے گا،شفقت محمود
تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے شدت سے حامی ہیں، لیکن طلباء کی صحت اولین ترجیح ہے، حتمی فیصلہ کل صوبائی وزراء تعلیم اور صحت کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جنوری 2021 20:23
(جاری ہے)
کیونکہ طلباء و طالبات کی صحت اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں درخواستگزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔ مگر کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی۔ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جا رہا۔ درخواست گزرا نے استدعا کی کہ آن لائن کلاسز کو ہی جاری رکھا جائے تاکہ بچے کورونا سے محفوظ رہ سکیں گے اور اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھ سکیں گے۔ اسی طرح وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے جا رہے ہیں،اگر تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوری کر دیں گے۔ کورونا کے دوران تعلیم کا سب سے زیادہ نقصان ہوا، 25 سے پہلے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کلاسیں کھل جائیں گی۔ جب کہ یکم فروری سے یونیورسٹیاں بھی کھول دی جائیں گی۔ایک وقت میں سکول میں 50 فیصد سے زائد بچوں کی بٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.