اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی میں شدید بمباری

فلسطینی مزاحمت کاروںنے ردعمل میں اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا

جمعہ 15 جنوری 2021 16:45

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعوی کیا تھا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں دراندازی کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروںنے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی اخبار کی رپورٹ میںکہا گیا کہ غزہ کی سرحد پر کیسوفیم کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروںنے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میںمتعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی بمباری کے نتیجے میںکوئی جانی نقصان نہیںہوا۔