کمبوڈیا میں 10 نئے کورونا وائرس کیسز کی تصدیق

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:27

فونوم پینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2021ء) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کمبوڈیا میں 10 نئے کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 436 ہو گئی۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمبوڈیا کے ایم او ایچ کے ترجمان وندائن نے بیان میں بتایا کہ رواں ماہ جنوری میں تھائی لینڈ سے زمینی سرحدوں کے راستے واپس آنے والے کمبوڈین تارکین وطن مزدوروں میں نئے کورونا وائرس کیسز کی تشخص ہوئی ہے۔

ان مزدوروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج سے 10 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ یہ افراد اس وقت بنٹے مینیچے صوبائی ریفرل ہسپتال زیر علاج ہیں۔ بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا میں اب تک 436 تصدیق شدہ کورونا وائرس کے کیسز درج ہیں، جس میں ابھی تک کسی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ اب تک 382 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔