بھارت میں 15ہزار 158 نئے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:27

بھارت میں 15ہزار 158 نئے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2021ء) بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15ہزار 158 نئے کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ اب تک کی مجمعوعی تعداد بڑھ کر 10,542,841 ہوگئی۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی اب تک کی کل تعداد 1لاکھ 52 ہزار93 ہیں تاہم ملک بھر میں اب بھی 2 لاکھ 11 ہزار33 فعال کیسز موجود ہیں، جبکہ اب تک 10,179,715 افراد طبی علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بھارت میں اب تک 180 ملین سے زیادہ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے دہلی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں گزشتہ روز 295 نئے کیسز اور 10 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔