ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2021 17:55

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،تفصیلات کے مطابق مسعود حسین ASIتھانہ منگلا کینٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ ولد سید ملوک ساکن حال مدوکالس تحصیل دینہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

ضمیر حسین SIتھانہ چوٹالہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم احمد حسن بلال ولد شفیق الرحمن ساکن جگتہ تحصیل و ضلع جہلم کے انکشاف پر بندوق 12برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ضیاء محمود SIتھانہ لِلہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عابد حسین عرف خیبر ولد اللہ دتہ ساکن بگا تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد ریاض ASIتھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد محمود ولد محمد اشرف ساکن بہادر خان تحصیل حضرو ضلع اٹک سے 140گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔عرفان عطاءT/SIتھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وقاص ولد محمد طفیل ساکن لمباوائی تحصیل تڑگٹر ضلع گجرانوالہ سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :