| بلوچستان کے ضلع قلات اور ژوب میں 6احساس نشوونما مراکز کا قیام
Eحکومتی اقدام کا مقصد نقد وظائف، غذائیت سے پھر پور خوراک، طبی معائنے اور تربیت کے ذریعے غریب بچوں میں اسٹنٹنگ پر قابو پانا اور غذائیت کو بہتر بنانا ہے، ثانیہ نشتر
اتوار 17 جنوری 2021 20:00
(جاری ہے)
ملک بھر میں پروگرام کے پہلے مرحلے میں ضلعی اور تحصیل سطح پر 13اضلاع میں 48احساس نشوونما مراکز کھولے جارہے ہیں۔
تاہم، بلوچستان کے وسیع جغرافیائی نظام اور آبادی کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سہولت تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی ہیلتھ یونٹ کی سطح پر احساس نشوونما مراکز کھولے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے اشتراک سے بلوچستان میں احساس نشوونما مراکز کھولے جارہے ہیں۔ ایک چھت کے نیچے احساس نشوونما کی تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈی ایچ کیو قلات، ڈی ایچ کیو سوراب، بی ایچ یو اسکالکو اور بی ایچ یو لکوریاں میں چار مراکز قائم کئے جا چکے ہیں۔ ضلع ژوب میں ، آئندہ ماہ 2مراکز قائم کئے جائیں گے۔ اگلے مرحلے میں دیگر اضلاع میں اس پروگرام کو وسعت دی جائے گی۔ احساس نشوونما تین سالہ پروگرام ہے جسے حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل طور پر مالی اعانت حاصل ہے۔ یہ پروگرام زندگی کے ابتدائی ہزار دنوں میں غذائیت اور صحت میں بہتری فراہم کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے، یہ بچے کی ابتدائی نشوونما کا سب سے نازک دورہے ،جو ماں کے حمل ٹھہرنے سے لے کر بچے کی دو سال عمر ہونے تک رہتا ہے۔ ہر سہ ماہی میں ، غریب حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں والی مائوں کو مشروط مالی معاونت فراہم کی جارہی ہی؛ بچے کیلئے 1500روپے جبکہ بچی کیلئے 2000روپے فی سہ ماہی مقرر کیا گیا ہے۔ احساس پالیسی کے مطابق مستحقین کی شناخت احساس ایکوسسٹم کے ذریعے کی جائے گی اور پروگرام میں اندارج اینڈرائڈ پرمبنی احساس نشوونما اپیلی کیشن کے ذریعے ہوگا۔ اینڈرائڈ ایپلی کیشن نہ صرف الیکٹرانک رجسٹریشن کرے گی بلکہ مستحق خواتین اور بچوں کی موجودگی کا بھی پتہ لگائے گی۔ بائیومیٹرک ادائیگی کے نظام کے ذریعے مائوں میں نشوونما وظائف کی تقسیم کی جاتی ہے۔وظائف کی ادائیگی غذائیت سے بھر پور خوراک کے استعمال، حفاظتی ٹیکوں اور صحت سے متعلق آگاہی سیشنز میں شرکت سے مشروط ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.