ملک کو چند مفاد پرست سیاسی قوتیں عدم استحکام کا شکار کرنے پر تُلی ہوئی ہیں، پیر محمد نورالحق قادری
پاکستان خطے میں تمام اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مثالی ملک ہے،وفاقی زیر مذہبی اُمور کاپشاورمیں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب
اتوار 17 جنوری 2021 20:00
(جاری ہے)
اسلام نے تمام انسانوں کی احترام کا جذبہ سکھایا ہے۔
پیغمبر امن ورحمت نے اپنے عہد میں اسلامی فلاحی ریاست مدینہ میں تمام اقلیتوں کو اُنکے حقوق کی ضمانت دی تھی ۔ اسلئے ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اقلیتوں کو اُنکے حقوق اور احترام دیں بحیثیت پاکستانی شہری تمام اقلیتیں ملک کے قوانین اور اسلامی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے جوپُر امن زندگی بسر کررہی ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اُنکے حقوق کی پاسداری کریں ۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان کو لوٹنے والے افراد ، ادارے اور سیاسی جماعتیں کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے محترم مولانا فضل الرحمٰن صاحب ملک کو لوٹنے والی سیاسی جماعتوں کے پشت پر کھڑے ہوگئے ہیں اور انہیں تحفظ دینے کیلئے میدان عمل میں ہے جوکہ کسی طور پر بھی نہ اُنکی مذہبی پارٹی کا منشور ہے اور نہ قوم کی دئیے ہوئے منڈیٹ کا تقاضا ہے۔ بلکہ بحیثیت مذہبی جماعت کے رہنما کے وہ قوم کی مینڈیٹ اور اپنی جماعت کے منشور کا انحراف کررہے ہیں۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہماری وزیر اعظم عمران خان نے OICاور UNکی پلیٹ فارم پر اسلام اور پاکستان کا مقدمہ جس جرات اور بہادری سے لڑا ہے اور اسلامک فوبیاکا جس دلیل سے مقابلہ کیا ہے یہ پوری اسلامی دُنیا کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔ انشاء اللہ ہماری حکومت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی رہنمائی کیساتھ ، ریاست مدینہ کو رولز ماڈل بناکر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناکر اسے پوری دُنیا کیلئے ایک مثال بنائے گی۔ تقریب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر قبلہ آیاز ، بشپ پشاور ہمفری سرفراز پیٹر ، علامہ مولانا محمد طیب قریشی ، علامہ عابد حسین شاکری، مقصود احمد سلفی، ڈاکٹر شمس الرحمان شمس ، پروفیسر عبدالرحمان اور اشتیاق احمد نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.