دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 18 جنوری 2021 12:19

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 15300کیوسک اور اخرج 15300کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد8100 کیوسک اور اخراج 8100کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد10400 کیوسک اور اخراج100کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد8600کیوسک اور اخراج 8600کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد37700کیوسک اور اخراج 37700کیوسک،چشمہ آمد30000کیوسک اوراخراج 21000کیوسک، تونسہ آمد23200 کیوسک اور اخراج23200 کیوسک، پنجند آمد33900 کیوسک اور اخراج 28200 کیوسک،گدو آمد 26300کیوسک اور اخراج 8600 کیوسک، سکھر آمد8300کیوسک اور اخراج 8300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5300 کیوسک اور اخراج 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1470.73 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.974 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1170.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.703 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.085 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔