چین میں دھسنی ہوئی سونے کی کان سے مزدوروں کی آوازیں سنی گئیں،ریسیکیو آپریشن جاری

پیر 18 جنوری 2021 13:42

چین میں دھسنی ہوئی سونے کی کان سے مزدوروں کی آوازیں سنی گئیں،ریسیکیو ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) چین میں دھسنے والی سونے کی کان سے ایک ہفتے بعد بھی آوازیں آتی ہوئی سنی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صوبے شین ڈونگ میں گزشتہ ہفتے سونے کی کان بیٹھنے سے 22 کان کن زیر زمین پھنس گئے تھے۔

(جاری ہے)

کان کنوں سے رابطے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے ایک پتلا راستہ بنایا تھا، جس کے ذریعے بھیجے گئے سگنل کے جواب میں ریسکیو اہلکاروں کواب کچھ آوازیں موصول ہوئی ہیں۔زیر زمین پھنسے والے مزدوروں کو نکالنے کیلئے حکام نے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :