فیصل آباد، 10سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی

زیادتی واقعہ میں اغوا کرنیوالے ملزم کی فوٹیج مل گئی

پیر 18 جنوری 2021 15:09

فیصل آباد، 10سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 10سال کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جبکہ بچی کو مبینہ اغوا کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی لی گئی ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کو اغوا کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ۔پولیس کے مطابق ملزم بچی سے زیادتی کے بعد اسے لاثانی پلی کے قریب چھوڑ کر فرار ہوا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ رضا آباد میں متاثرہ بچی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔