کووِڈ 19 پر تحقیق میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، عالمی ادارہ صحت

اس وائرس کے اولین مریض کی نشاندہی ایک وقت طلب اور پیچیدہ تحقیقی کام ہے،مائیکل ریان کی پریس کانفرنس

پیر 18 جنوری 2021 19:05

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) عالمی ادارہ صحت میں ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے ناول کورونا وائرس پر تحقیق میں تعاون کیلئے چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وہ 15 جنوری کے روز اس بارے میں میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا بریفنگ میں انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے دورہ چین سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وائرس کے اولین مریض (پیشنٹ زیرو)کی نشاندہی ایک وقت طلب اور پیچیدہ تحقیقی کام ہے جس میں تعاون فراہم کرنے کیلیے وہ چین کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔

اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں مائیکل ریان نے کہا کہ گزشتہ سال جنوری میں ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کے دورہ چین کے بعد فروری میں ڈبلیو ایچ او کا ایک ورکنگ گروپ چین بھیجا گیا تھا۔ اس دوران وائرس کے سراغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مائیکل ریان نے اس موقع پر چینی حکومت، عوام اور صوبہ حوبے کے ووہان شہر کی جانب سے ماہر ٹیم کی بلند پایہ مہمان نوازی کو خاص طور پر سراہا۔

متعلقہ عنوان :