حریم شاہ کی دوست نے بھی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ رسید کر دیے

واقعہ کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا، مفتی عبدالقوی کا ٹک ٹاکرز کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2021 00:02

حریم شاہ کی دوست نے بھی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ رسید کر دیے
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18جنوری 2021ء) حریم شاہ کی دوست نے بھی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ رسید کر دیے، واقعہ کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا، مفتی عبدالقوی کا ٹک ٹاکرز کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق معروف و متنازعہ عالم دین مفتی عبدالقوی کو 2 خواتین کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے یہ واقعہ کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا۔

ہوٹل کے کمرے میں ناصرف معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ بلکہ ان کی دوست نے بھی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ رسید کیے۔ اس حوالے سے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مفتی قوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں مارے بلکہ میں نے ان کو جوتوں سے بھی مارا ہے ۔ حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو بدتمیزی کرنے پر میری کزن نے بھی کو تھپڑ مارے، جبکہ میں نے ان کو جوتے بھی مارے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی نے ان سے گندی گندی باتیں کی ہیں جو ریکارڈ کی گئی ہیں، ان کی گفتگو نازیبا اور گھٹیا تھی۔ حریم شاہ نے کہا کہ وہ گزشتہ روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے جس پر میں نے مشکل سے برداشت کیا ہوا تھا اب جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو دوست کے ساتھ مل کر ان کو تھپڑ مارا۔ میں اور میری دوست بیٹھے ہوئے بات کررہے تھے کہ مفتی عبدالقوی نے گھٹیا اور دو نمبر باتیں شروع کردیں۔

جس پر مجھے غصہ آ گیا ۔حریم شاہ نے مزید بتایا کہ میری دوست عائشہ اور میں بیٹھے ہوئے تھے ، انہوں نے بدتمیزی کی جس پر انہیں مارا اور اس پر کوئی رنج و ملال نہیں ہے جبکہ مفتی قوی جیسے مردوں کو سزائیں دیں تو ملک میں ریپ نہ ہوں۔ یاد رہے کہ آج شام سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کسی خاتون نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا۔ اس پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔