روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کی گرفتاری، یورپی پارلیمان میں زیر بحث

یورپی پارلیمنٹ قرارداد کے ذریعے روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرے گی

منگل 19 جنوری 2021 13:58

روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کی گرفتاری، یورپی پارلیمان میں زیر بحث
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) یورپی پارلیمان نے روسی حزب اختلاف کے لیڈر اور کریملن کے سخت ناقد الیکسی ناوالنی کی ان کے ملک میں گرفتاری کے موضوع کو ایک مختصر نوٹس کے ساتھ اپنے پارلیمانی ایجنڈا میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امکان ہے کہ یورپی پارلیمان ایک قرارداد کے ذریعے اس ضمن میں کریملن کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

ناوالنی کو اتوار کے روز ماسکو پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ایک ہنگامی عدالتی کارروائی میں عبوری رہائی کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر ناوالنی کو 30 دن کی قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں الیکسی ناوالنی کو سائیبیریا میں زہر دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں علاج کے لیے جرمنی لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :