دانیال افضل خان ڈرامہ "گھسی پٹی محبت"کی کاسٹ میں شامل ہوگئے

منگل 19 جنوری 2021 17:52

دانیال افضل خان ڈرامہ "گھسی پٹی محبت"کی کاسٹ میں شامل ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) "ام ہانیہ او رراز ِ الفت"میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکاردانیال افضل خان نے اپنی اداکاری کے مہارت دکھانے کی ایک بار پھر تیاری کرلی وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ "گھسی پٹی محبت"میں قابل ستائش اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔وہ اس سے قبل سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کے "راز ِ الفت "میں اپنی اداکاری کے ذریعے مداحوں کی توجہ اور ستائش حاصل کرچکے ہیں، اور اب وہ " گھسی پٹی محبت"میں ایک الگ روپ میں نظر آئیں گے۔

اپنے نئے پروجیکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے دانیال افضل خان کا کہنا تھا کہ گھسی پٹی محبت ایک بہت ہی مختلف نوعیت کا پروجیکٹ ہے جو میں نے پہلے کیا ہے، اور میں اس ڈرامے کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ ناظرین اسے دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے نے اپنی سحر انگیز کہانی اور اس میں موجود پیغام سے ہر ایک کا دل جیت لیا ہے، اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ہر قسط کو فوری طور پر لاکھوں ویوز کرتے ہیں، کہانی کے ساتھ ڈرامہ میں موجود ہر اداکار کی اپنے کردار پر گرفت اور اداکاری قابل تعریف ہے۔

لائق تحسین ڈرامہ عبداللہ سیجا کی پیش کش اور آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پیش کیا جارہاہے جس کی کہانی فیصل باری خان نے تحریر کی ہے اور ہدایات احمد بھٹی نے دیں ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں رمشا خان، وہاج علی ، ارجمند رحیم، شہود علوی، ثنا عسکری اور ددیگر شامل ہیں۔