سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت پھر بگڑ گئی

ٹیم چیک اپ کے بعد طے کریگی ہسپتال منتقل کرنا پڑیگا یا گھر ہی پر علاج کیا جائیگا

جمعرات 21 جنوری 2021 17:40

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت پھر بگڑ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت پھر بگڑ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف زرداری بخار اور بلڈ پریشر کے علاوہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ہسپتال سے ماہرین کی ٹیم بلاول ہاس پہنچ گئی ہے ۔ ٹیم چیک اپ کے بعد طے کرے گی کہ انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑے گا یا گھر ہی پر علاج کیا جائے گا۔