جیکب آباد میں مختلف واقعات میں دو پو لیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2021 23:06

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) جیکب آباد میں مختلف واقعات میں دو پو لیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود میں واقع چنہ محلہ میں فٹبال اسٹیڈیم کے گیٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ محمد حیات بازدانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ابتدائی تفتیش کے مطابق گرگیج اور بازدانی برادری میں سیاہ کاری کے تنازعہ پر مسلح افراد نے قتل کیا ہے مقتول پولیس ہیڈ کوارٹر میں پی ڈی ایس پی کا کمپیوٹر آپریٹر تھاجبکہ دوسرے واقع میں ائیر پورٹ تھانے کی حدود حق باہو محلہ میںجائیداد کے تنازع پر بلوچستان پولیس کے نعمت اللہ سومرو کو بندوق کے فائر کرکے قتل کر دیا گیا ۔